سلمان خان 49 برس کے ہو گئے

سلمان کا نام کئی اداکاراوٴں کے ساتھ جڑا لیکن سر پر سہرے کے پھول نہیں کھلے کترینہ اور سلمان نے پیار کی قسمیں کھائیں لیکن یہ محبت بھی ناکام رہی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:39

سلمان خان 49 برس کے ہو گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان 49برس کے ہو گئے۔ سلمان کا نام کئی اداکاراوٴں کے ساتھ جڑا لیکن سر پر سہرے کے پھول نہیں کھلے- پیار کی صدا لگاتے ہوئے صلو بھائی کا دل آیا ماڈل سنگیتا بجلانی پر لیکن محبت کا یہ سفر زیادہ دن تک نہیں چلا اور پھر شروع ہوئیں آنکھوں کی گستاخیاں لیکن پھر دل یہ محبت بھی ہوئی ناکام۔

(جاری ہے)

بالی وڈ میں کترینہ کیف کی انٹری ہوئی تو وہ دبنگ خان کی پروقار شخصیت سے متاثر ہوگئیں ، سلمان خان نے واقعی کیٹ بے بی کے دل پر راج کیا اور صلوبھائی بھی کہنے لگے سلمان اور کیٹ بے بی نے پیار کی قسمیں کھائیں۔ لیکن یہ محبت بھی ناکام رہی، اور اب بس یادیں ہی رہ گئی ہیں چلبل پانڈے جی کے پاس۔

متعلقہ عنوان :