کسی اداکار کیلئے پیسہ کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا مگر عزت کے ساتھ دولت کمانا بہت مشکل ہے ‘ نسیم وکی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:55

کسی اداکار کیلئے پیسہ کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا مگر عزت کے ساتھ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) نامور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ زندگی میں جو بھی شخص محنت کرتا ہے اس کو کامیابی ضرور ملتی ہے ، کسی اداکار کے لیے پیسہ کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا مگر عزت کے ساتھ دولت کمانا بہت مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ کچھ لوگ راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھ کر شوبز کی دنیا میں داخل ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے یہاں دوسرے شعبوں سے زیادہ محنت د رکار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر پر بھی اب انقلابی تبدیلیوں کا حامی ہوں ۔ نئے چہروں کے ساتھ نئے اور اچھا لکھنے والے رائٹر و ڈائریکٹروں کو بھی کام کرنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔