پھانسیوں پر عملدرآمد بند کر کے اس پر عائد پابندی بحال کی جائے ‘ بان کی مون کانواز شریف کو فون

ہفتہ 27 دسمبر 2014 12:31

پھانسیوں پر عملدرآمد بند کر کے اس پر عائد پابندی بحال کی جائے ‘ بان ..

نیو یارک /اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیر اعظم محمد نواز شریف پر زور دیا ہے کہ پھانسیوں پر عملدرآمد بند کر کے اس پر عائد پابندی بحال کی جائے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اس معاملے میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے بات کی ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لیں۔ بان کی مون نے جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف فون کر کے پشاور میں بچوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کے ساتھ پھانسیاں بند کر کے سزائے موت کے عمل درآمد پر عائد پابندی دوبارہ نافذ کرنے کی بات کی تھی ۔ جواباً وزیر اعظم نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس سے پہلے یورپی یونین کے اسلام آباد مشن نے بھی پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ موت کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دے۔