مدرسہ کے طلبہ کو تخریب کار کہہ کر بلانا درست نہیں‘ چوہدری شجاعت حسین

ہفتہ 27 دسمبر 2014 14:15

مدرسہ کے طلبہ کو تخریب کار کہہ کر بلانا درست نہیں‘ چوہدری شجاعت حسین

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جب میں وزیرداخلہ تھا تو ہم نے ایک ماہ کے اندر پاکستان کی حدود میں تمام مدرسوں کے حوالے سے رپورٹ تیار کر لی تھی جس کے مطابق ایسا کوئی مدرسہ نہیں تھا جو بچوں کو تخریب کاری کی تربیت دیتا ہو، طالب علم کا اصل مطلب تعلیم حاصل کرنے والا ہے تخریب کاری کرنے والے طالب علم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے مدارس میں تعلیم دینے کیلئے ایک سکیم شروع کی تھی جس کے مطابق قرآن و دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدرسہ میں جدید کمپیوٹر کی تعلیم سے بھی بچوں کو آراستہ کرنا مقصود تھا تاکہ مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر سکیں لہٰذا دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو تنگ نہیں کرنا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مدرسہ کے طالب علموں کو تخریب کار کہہ کر بلانا یا انہیں تخریب کاری کا نام دینا درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :