آئندہ سال اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط رہوں گا‘ ارجن کپور

ہفتہ 27 دسمبر 2014 15:00

آئندہ سال اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط رہوں گا‘ ارجن کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ 2015ء میں اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط رہوں گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے میں اپنی صحت کے حوالے سے کافی غفت برت رہا ہوں تاہم اب میں نے آئندہ سال کا جو پلان بنایا ہے اس میں یہ بھی شامل ہے کہ میں اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط رہوں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ارجن کپور اپنی آنے والی فلم ”تیوار“ میں فریدہ پنٹو کیساتھ ایکشن ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے۔