سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 12 جنوری تک توسیع

ہفتہ 27 دسمبر 2014 15:53

سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 5کی بجائے 12جنوری تک توسیع کر دی ہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کے تناظر میں چھٹیوں میں تو سیع کی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے 16نکاتی مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق اسکول کے اندر اور باہر جانے کیلئے صرف ایک گیٹ کھلا رہے گا باقی تمام بند ہونگے۔ چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز اسکول کے اوقات میں دروازوں پر رہنے کے پابند ہونگے۔اسکولوں کے واٹر ٹینکس کی ازسرنو صفائی کی جائے، مالی طور پر مستحکم اسکول مسلح سکیورٹی گارڈز رکھنے کے پابند ہونگے۔ اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔محکمہ تعلیم نے اپنے مراسلے میں کہا کہ ہیڈ ماسٹر اسکول کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر ذمہ دار ہو گا۔ مراسلے میں اسکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور ان پر خاردار تاریں لگانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :