سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر آزادکشمیر بھر میں صبح کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی سے ہوا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:46

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء ) سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر آزادکشمیر بھر میں صبح کا آغاز مساجد شریف میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی سے ہوا، آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی مرکزی تقریب دربار سائیں سہیلی سرکار کی جامع مسجد میں ہوئی ، فاتحہ خوانی کی ایمان افروز دعائیہ اجتماع میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید، سٹی نائب صدر شیخ اظہر، محمد نذیر انجم، ایل۔

(جاری ہے)

بی فاروقی سمیت جامعہ ہذا کے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی، سانحہ پشاور کے شہداء اور شہدائے افواج پاکستان کے لیئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں، دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے میڈیا ایدوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ دنیا بھر کی تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام کے رشتے قائم کرنے کے لیئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید دنیا بھر کی تاریخ میں رول ماڈل ہے، بھٹو خاندان نے اپنی چار نسلوں کو پاکستان پر قربان کیا، پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع، ڈیڑھ کروڑ کشمیری عام کے حق خودارادیت اور مضبوط وفاق کے لیئے طویل جدوجہد کی، آج دنیا بھر کی تاریخ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو ناقابل تسخیر بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید قومی مفاد کے لیئے قومی مفاہمت کی پالیسیوں کے لیئے عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :