لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہریوں میں گیس کا پریشر بحال نہ ہو سکا ،گھریلو صارفین کی مشکلا ت برقرار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:40

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہریوں میں گیس کا پریشر بحال نہ ہو سکا ،گھریلو ..

لاہور/ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہریوں میں گیس کا پریشر بحال نہ ہو سکا جسکی وجہ سے گھریلو صارفین کی مشکلا ت بر قرار ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چھاپوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد مہنگی ایل پی جی بھی نایاب ہو گئی جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہریوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کیلئے کھانا پکانا محال ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی صنعتوں اور گھریلو صارفین کو مرحلہ وار گیس کی فراہمی بحال ہونا شروع ہو گئی تاہم پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی ہے۔فیصل آباد ریجن بھر کے سات سو سے زائد کارخانوں کو قادر پور گیس فیلڈ میں مرمت کے باعث ایک ہفتے کی بندش کے بعد گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے لیکن پریشر نہ ہونے کی وجہ سے اس سے استفادہ نہیں کیا جارہا ۔ سوئی گیس حکام کی جانب سے انڈسٹری کو گیس تینتیس فیصد کوٹہ کے مطابق بحال کی گئی ہے۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے میں نوٹس لیتے ہوئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے بعض مہنگی ایل پی جی بھی نایاب ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :