قائد اعظم پاکستان کا روشن تصور دیکھا تھا اور اسکا بنیاد لبرل و سیکولرکے الفاظ پر رکھا گیا تھا ،پی پی رہنماء سسی پیلجو

ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:41

ٹھٹھہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی وزیر سسی پیلجو نے ٹھٹھہ کے نواحی شہر جھرک میں منعقد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے سندھ کے تاریخی شہر جھرک میں پیدا ہوئے تھے اس وقت جھرک شہر سندھ کا بڑا کاروباری مرکز بھی تھا اور قائد اعظم کی جائے پیدائش کا ذکر نصاب میں بھی جھرک لکھا گیا تھا بعدازاں اس کے جائے پیدائش کا جان بوجھ کر تبدیل کیا گیا جیسے سندھ کے تاریخی مقامات ،شہر و گلیوں کے نا م تبدیل کئے گئے ہیں جو ہر صورت میں درست ہونے چاہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ثقافت کے وقت سندھ اسمبلی میں قائداعظم کی جائے پیدائش کا مقام جھرک کے تمام شواہد پیش کئے تھے جس پر کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم مذکورہ کمیٹی قائم نہ ہوسکی اور نہ ہی قائداعظم کے جائے پیدائش کا تعین نہ کرسکا انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کا روشن تصور دیکھا تھا اور اسکا بنیاد لبرل و سیکولرکے الفاظ پر رکھا گیا تھا تقریب سے محمد علی مانجھی ،مشتاق ملاح صحافی اقبال خواجہ و دیگرنے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :