پی سی بی نے معین خان کو منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا،

چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے نئے ٹیم منیجر مقرر، معین خان بطور چیف سلیکٹر ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ جائینگے ، پی سی بی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:01

پی سی بی نے معین خان کو منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا ، چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے نئے منیجر مقرر ،معین خان بطور چیف سلیکٹر ٹیم کے ساتھ کام کرینگے ، معین خان نے منیجر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی صورت میں چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے دھمکی بھی دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کردیا،معین خان اب صرف چیف سلیکٹر کی ذمہ داری نبھائیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا منجر مقرر کردیا ہے نوید اکرم چیمہ بطور چیف سیکرٹری پنجاب کے طور پر کام کررہے تھے ۔

شہریار خان متعدد بار یہ کہہ چکے تھے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی شخص دو عہدے نہیں رکھ سکے گا، معین خان پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور منیجر اور چیف سیلکٹر کام کررہے تھے ،لیکن اب وہ صرف چیف سیلکٹر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معین خان نے عہدے سے ہٹائے جانے پر چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی ، پی سی بی کا کہنا ہے کہ معین خان بطور چیف سیلکٹر ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :