شادی کی تقریبات کے وقت میں آدھے گھنٹے کی توسیع

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:25

شادی کی تقریبات کے وقت میں آدھے گھنٹے کی توسیع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)ضلعی حکومت کی جانب سے شادی کی تقریبات کے لیے آدھے گھنٹے کے وقت کا اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شادی اور دیگر تقریبات کے لیے مقررہ وقت میں آدھے گھنٹے کا مزید اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس ہونے والے اضافے کے بعد شہری اپنی شادی کی تقریب کو 10 بجے کی بجائے 10:30 تک جاری رکھ سکیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریبات میں اضافے کی توسیع 10 روز کے لیے کی گئی ہے جبکہ یہ فیصلہ شدید دھند کے باعث کیا گیا ہے۔