کہوٹہ، دولہے کے گھر مہندی لے جانے کا موقع پر چوروں نے دلہن کے گھر کا صفایا کر دیا ،

چور تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کے 58تولے تلائی زیورات8لاکھ روپے نقد ی اورقیمتی موبائل لے اڑے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 19:49

کہوٹہ، دولہے کے گھر مہندی لے جانے کا موقع پر چوروں نے دلہن کے گھر کا ..

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) دولہے کے گھر مہندی لے جانے کا موقع پر چوروں نے دلہن کے گھر کا صفایا کر دیا ، چور تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کے 58تولے تلائی زیورات8لاکھ روپے نقد لے اور قیمتی موبائل لے اڑے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کی یونین کونسل اربن جنوبی ٹو کے علاقہ چھنی اعوان میں گذشتہ رات چوروں نے شادی والے گھر میں صفایا کر دیا علاقہ چھنی اعوان کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت ملک بشارت کی بھتیجی کی شادی تھی اور انہوں نے اپنی دو بیٹیوں کی شادی کی تیاری بھی کی ہوئی تھی اور جہیزمکمل کیا ہوا تھا گذشتہ رات وہ اپنی بھتیجی کی شادی کے موقع پر گھر میں تالے لگا کر دولہے کے گھر مہندی لے کر گے ہوئے تھے چور رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے ان کے گھر تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 58تولے تلائی زیورات8لاکھ روپے نقد لے اور ایک قیمتی موبائل اڑے بڑہتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش کا اظہار پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :