سوراب،نواحی علاقہ مولی میں باؤلے کتوں کی بہتات نے وباکی صورت اختیار کرلی، درجنوں پالتوں جانورزخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:00

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)نواحی علاقہ مولی میں باؤلے کتوں کی بہتات نے وباکی صورت اختیارکرلی،درجنوں پالتوں جانوروں کوزخمی کرچکے ہیں،سگ گزیدگی کے باعث انسانی جانوں کے نقصان کاخدشہ ،اہلیان علاقہ نے انتظامیہ سے تدارک کے لیئے اقدامات کی اپیل کردی ،زرائع کے مطابق سوراب کے نواحی علاقہ مولی میں کتوں میں پھیلنے والی باؤلے پن کی بیماری وباء کی صورت میں تیزی سے دیگرپالتوجانوروں میں منتقل ہورہی ہے،علاقہ میں ایک خوف کاسماں ،انتظامیہ سے بارہامطالبہ کے باوجودتاحال صورتحال کانوٹس نہیں لیاجارہا،اس سلسلے میں مقامی افرادنے میڈیاکے نمائندوں کوتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کتوں سے شروع ہونے والی یہ بیماری اب تیزی سے علاقے میں پھیل چکی ہے،متاثرہ کتوں کے کاٹنے کے نتیجے میں اب تک متعددگدھے اوربھیڑبکریاں زخمی ہوکراس مرض کاشکارہوچکے ہیں،اہلیان علاقہ نے اپنے مددآپ کے تحت انہیں تلف کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن اب تک اس پرقابونہ پایاجاسکا،مذکورہ صورتحال کی وجہ سے لوگ خوف وہراس کاشکارہیں کہ کہیں سگ گزیدگی کے باعث کوئی جانی نقصان پیش نہ آئے ،انہوں نے سوراب انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مولی میں باؤلے جانوروں کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں تاکہ مکینوں کواذیت ناک صورتحال سے نجا ت مل جائے ۔