حکومت فوجی عدالتوں کیلئے سیاسی اورقانونی ماہرین کواعتماد میں لے،مولانا محمد حنیف،

عدالتوں کومخصوص مدت تک قائم کرے،مرکزی سینئر نائب صدر جے یو آئی نظریاتی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:17

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئرنائب صدرمولانامحمدحنیف نے حکومت سے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کیلئے سیاسی اورقانونی ماہرین کواعتماد میں لیں اوران عدالتوں کومخصوص مدت تک قائم کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ ملت آباد چمن میں سیاسی وقبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکومت فوجی عدالتوں کی معاملہ میں سیاسی اورقانونی ماہرین کواعتمام میں لیں اوراس عدالتوں کوئی مستقل حل نہیں حکمران اس عدالتوں کومخصوص مدت تک قائم کرے اوراوراجازت دے امن کے نفاذ کیلئے قومی وسیاسی قیادت کوایک ہی ہوناچاہئے اورپاکستان کوسیکولربنانے کی سازشوں کیخلاف متحدہوناضروری ہے ملک میں نفاذ اسلام اسلامی قوانین کے دفاع اورفرقہ واریت فسادات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کی جدوجہد کی ضرورت ہے اگرملک میں شریعت ہوتی توبدامنی نہ ہوتی شریعت کانفاذ امن کی علامت ہے اسلام سلامتی کانام ہے پوری مسلم خطے میں بدامنی کی ذمہ دارامریکہ ہے مسلم ممالک نفاذ امن کیلئے امریکی غلامی کوخیرآباد کہناہوگادریں اثناء جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئرنائب امیرمولانامحمدحنیف نے جامعہ دارالعلوم میں تحفظ دینی مدارس کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اوراسلام کے قلعے کے خلاف سرگرم لوگ قوم کے خیرہ خواہ نہ مقتداراداروں کے دینی مدارس سے فارغ التحصیل علماء کرام کاملک میں امن کے نفاذ کیلئے بہت بڑاکرداررہاہے ہیں اوراب بھی جدوجہد کررہے ہیں وہ لوگ ضرور قائداعظم محمدعلی جناح کے اس نظریہ کیخلاف ہے اورمدارس کودہشتگردی کے اڈوں سے تشبہہ دے رہے ہیں کیونکہ قائداعظم محمدعلی جناح نے پاکستان کی قومی پرچم کودینی مدارس فاضل شبیراحمدعثمانی کے ہاتھوں لے لہرایاتھااس ملک کی آزادی میں علماء کرام کاسیاسی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔