کوٹ لکھپت جیل پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے کے شک پر ذہنی معذورنوجوان زیر تفتیش

ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:31

کوٹ لکھپت جیل پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے کے شک پر ذہنی معذورنوجوان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) حساس اداروں نے کوٹ لکھپت جیل پر حملہ کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ماں بیٹی اور بیٹا دہشتگرد تنظیموں سے روابط ثابت نہ ہونے پر رہا کر دیا جبکہ ذہنی معذور بیٹا ابھی زیر تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

بھٹی کالونی کوٹ لکھپت کے محمد اسلم نے عرصہ قبل اپنی بیوی خدیجہ ، 22 سالہ بیٹی ساجدہ اور 17 سالہ عرفان کے بارے میں مشہور کر دیا کہ اس کی بیوی ، بیٹی اور بیٹے کے دہشت گردوں سے روابط ہیں، پولیس نے خدیجہ اس کی بیٹی اور ذہنی معذور بیٹے کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو دہشت گردوں کے کسی نیٹ ورک سے روابط ثابت نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :