سکھر، ڈاکٹر خالد سومرو قتل میں گرفتار شخص سے دوران تفتیش اسلحہ برآمد ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:40

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل میں گرفتار سے دوران تفتیش اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ایس ایس پی سکھرکے پریس ترجمان فرحان سرور کے مطابق دوران تفتیش تین ملزما ن سے دریخان جمال سے ایک ٹی ٹی پسٹل گولیاں اور دیگر سامان، الطاف جمالی سے ایک کلاشنکوف ، میگزین ، گولیاں جبکہ حنیف بھٹو سے ایک کلاشنکوف ، میگزین اور گولیاں ان کی نشاندہی پر برآمد کرلی ہیں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :