سکھر،شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدابخش روانگی سے قبل کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے ،

رہنما کارکنان کو صبر کی تلقین کرتے کرتے تھک ہار کر خاموش ہو گئے ، کارکنان نے کھانے پر ایسا حملہ کیا جیسے کوئی دشمن پر حملہ کرتا ہے ، دیگیں زمین بوس

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:40

سکھر،شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدابخش روانگی سے ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پی پی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدابخش روانگی سے قبل سکھر میں کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے ، رہنما کارکنان کو صبر کی تلقین کرتے کرتے تھک ہار کر خاموش ہو گئے ، کارکنان نے کھانے پر ایسا حملہ کیا جیسے کوئی دشمن پر حملہکرتا ہے ، کئی دیگیں زمین بوس ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکھر کی جانب سے پی پی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے گرد نواح کے علاقوں سے آنے والے کارکنان کی استقبال کیلئے لب مہران میں قائم کیمپ پر سیکڑوں کارکنان کی آمد شروع ہو گئی قافلہ کو روانگی سے قبل سکھر پی پی کے رہنماؤں کی جانب سے کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا رہنماؤں کی جانب سے جیسے ہی کھانے کیلئے کہا گیا تو کارکنان کھانے پر ایسے ٹوٹ پڑے جیسے کوئی دشمن پر ٹو ٹ پڑتا ہے کھانے کے حصول کیلئے کئی کارکنان ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش میں مصروف رہے کارکنان کی جانب سے کھانے پر ٹو ٹنے کی اطلاع ملتے ہیں پی پی رہنماؤں نے بدنظمی کو روکنے کیلئے کافی جدوجہد کی تاہم انکی جدوجہد کامیاب نہ ہو سکی اور کارکنان کی جانب سے کھانے میں بازی لیجانے والی کوششوں کے باعث کئی کھانے کی دیگیں بھی زمین پر کر گئی ۔

متعلقہ عنوان :