کتنے شرم کی بات ہے دہشت گر د اکٹھے ہو گئے مگر ہم نہیں ہو سکے ،رحمان ملک،

فو جی عدالتوں کے خلاف پروپیگنڈا ٹھیک نہیں ،ان کا ڈرا فٹ اور تجا ویزپا رلیمنٹ میں لا یا جائے گا اور اس کا فیصلہ پا رلیمنٹ کر ے گی،سابق وفاقی وزیر داخلہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:43

کتنے شرم کی بات ہے دہشت گر د اکٹھے ہو گئے مگر ہم نہیں ہو سکے ،رحمان ملک،

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سابق وفا قی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کتنے شرم کی بات ہے دہشت گر د تو اکٹھے ہو گئے ہیں مگر ہم اکٹھے نہیں ہو سکے ہیں فو جی عدالتوں کے خلاف پروپیگنڈا ٹھیک نہیں ہے ان کا ڈرا فٹ اور تجا ویزپا رلیمنٹ میں لا یا جا ئے گا اور اس کا فیصلہ پا رلیمنٹ کر ے گی گڑھی خد ا بخش روانگی سے قبل سکھر ائیر پورٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کتنے شر م کی بات ہے کہ دہشت گرد اکٹھے ہو گئے ہیں مگر ہم اکٹھے نہیں ہو سکے ہیں اگر ہم نے کو ئی فیصلہ نہ کیا تو قوم اور ما وٴں کو کیا جواب دیں گے اور پھر پتا نہیں کتینی مائیں اور روئیں گی بینظر کیس کا چا لان عدالت میں پیش ہے اور ملزمان گرفتارہو چکے ہیں میں نے کل بھی چیف جسٹس صا حب اپیل کی تھی کہ محترمہ بینظیر بھتو کیس کی سماعت انسداد دہشت گر دی عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر چلا ئی جا ئے اور اب بھٹو خا ندان کو انصاف ملنا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی فو جی کو رٹس کے قیام پر پیپلز پا رٹی مخالفت کر کے آئسو لیشن میں نہیں جا سکتی تھی کیو نکہ پیپلز پا رٹی بھی پا کستان کا حصہ ہے اور یہ کو رٹس آئین کے فریم ورک میں رہ کر ہی کام کریں گی اور صرف جیٹ بلیک دہشتگرداور ان کے حما یتوں کو سزائیں دیں گی ان کا کہنا تھا کہ پشاور حملہ ملک کی ما وٴں پر حملہ تھادعا ہے کہ پو ری قوم متحد ہو کر اس پر فیصلہ کر ے ان کا کہنا تھا کہ لندن بلا ول بھٹو کو منانے نہیں کسی اور مقصد کے لیے گیا تھا نہ ہی انہیں منا نے کی کو ئی با ت ہے میری آخری ملاقات جب ان سے ہو ئی تھی تو ان کی طبیعت خراب تھی میڈیا نیگٹوکو کسطر ح گڈ نیوزبناتی ہے مجھے پتہ ہے اس لیے میڈیا سٹو ریز نہ بنا ئے ان کا کہنا تھا کہ چیف پراسیکیوٹر چو دہری ذوالفقار کو بینظیر بھٹو کیس چلا نے پر دہمکیاں مل رہی تھیں میرا مطالبہ ہے کہ اس کے قا تلوں کو پکڑا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :