بے نظیر کی برسی ،آصف علی زرداری کا مسلسل دوسری بار ”بلے“اور”بلا(بیٹ)“ کا ذکر

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:50

بے نظیر کی برسی ،آصف علی زرداری کا مسلسل دوسری بار ”بلے“اور”بلا(بیٹ)“ ..

اسلام آباد/لاڑکانہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) سابق صدر آصف علی زرداری سابق وزیراعظم متحرمہ بے نظیر بھٹو کی مسلسل دوسری برسی پر ”بلے“اور”بلا(بیٹ)“ کا ذکر کرتے رہے ، جس کا ذو معنی لفظوں میں مطلب اسٹیبلشمنٹ سے ہی بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی گزشتہ برسی پر دودھ پینے والے بلے کا ذکر کیا تھا ان کا یہ اشارہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طرف تھا جبکہ گزشتہ دن بلا (بیٹ)‘کا ذکر بھی اپنی تقریر میں کیا اور اسٹیبلشمنٹ سے کہا کہ اگر ملک بلا سے سیاست کرانی ہے یا پھر ہم سے ۔

متعلقہ عنوان :