کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں،

شدید سردی کے اثرات صوبے کے جنوبی اور گرم علاقوں میں بھی پہنچ گئے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:24

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے دیگر شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس، سمنگلی،لک پاس، اغبرگ اور کچلاک سمیت وادی کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی میں ہے،جبکہ صبح،شام اور خاص طور پر رات کے وقت سردی کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے.اسی طرح قلات، زیارت، دالبندین اور ڑوب سمیت صوبے کے دیگر بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ ہیں ہیں۔

(جاری ہے)

شدید سردی کے اثرات صوبے کے جنوبی اور گرم علاقوں میں بھی پہنچ گئے ہیں جہاں موسم سرد ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔