صوابی، بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب ،بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:26

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پی پی پی ضلع صوابی نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی کے سلسلے میں ہفتہ کے روز صوابی سٹی کے جنرل سیکرٹری سکندر خان کے حجرہ میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جس میں پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ برسی تقریب سے ضلعی صدر جاوید اقبال انقلابی ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری علی خان، سابق امیدوار این اے 13محمد نعیم خان ، عبدالعزیز باچا ، سیکرٹری اطلاعات سید پرویز باچا، تحصیل صدر صوابی عالم شیر ٹھیکہ دار ، تحصیل صدر لاہور رحیم تاز خان، پی وائی او کے ریاض خان ، پی ایس ایف کے طارق شاہ ، صفدر علی اور مولانا فضل آمین وغیرہ نے خطاب کیا اس موقع پر ضلعی صدر جاوید اقبال نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت نے پاکستانی سیاست میں جو خلاء پیدا کیا ہے اس کا ازالہ صدیوں تک نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

بھٹو خاندان نے ہمیشہ اس ملک کے لئے خون بہایا اور کارکنوں کی قر بانیاں دی انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے 2008کے انتخابات سے پہلے مشرف کی وردی اُتاری اور مفاہمت کی پالیسی کے تحت نواز شریف سے الیکشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس دلایا۔ مفاہمت کی پالیسی کو مک مکا کہنے والے آج ایک میز پر آکر خود ہی یہ اقرار کرنے لگے ہیں کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی مفاہمت کے بغیر مسائل کا حل نہیں نکالا جاسکتا انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور بے نظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی جس کی وجہ سے آج پاکستان کے دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے ۔

اگر پی پی پی پاکستان کو نہ بچاتی تو بے نظیر کی شہادت کے دوران ملک دو لخت ہو چکا ہو تا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی تمام تر قر بانیوں کے باوجود ملک کے ایجنسیوں و بیرونی عناصر ، عدالتوں اور کچھ میڈیا عناصر نے پی پی پی کے خلاف محاذ کھولے اور عوام میں نفرت کے بیج بوئے پی پی پی سے ہمیشہ مختلف قسم کے طریقوں سے الیکشن چروائے گئے ۔ نواز شریف اور مشرف کے درمیان جنگ شروع ہوئی تو پھر پی پی پی پر نزلہ گرایا گیا اورآصف علی زر داری اور گیلانی سمیت کئی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور ان کی میدیا ٹرائل کرائی گئی

متعلقہ عنوان :