پشتو کی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

اتوار 28 دسمبر 2014 11:40

پشتو کی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) پشتو کی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی چارسدہ کے نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پشتوکی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی جوبنیادی طور پر پشاور کی رہائشی ہیں ذاتی کام کے سلسلے میں چارسدہ آئی ہوئی تھیں، واپسی پرسردریاب کے قریب انھیں پیٹ میں درد ہوا۔ انھیں قریبی نجی کلینک لے جایاگیاجہاں کرشمہ شہزادی کو انجکشن لگایاگیاتاہم اس دوران درد مزید شدید ہوگیااوراسی دوران وہ جاں بحق ہوگئیں۔ دوسری جانب پولیس اورمحکمہ صحت کے حکام نے واقعے سیے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔