عمرہ پروازوں میں تاخیر ،سعودی عرب نے پی آئی اے کو دھمکی دے دی

اتوار 28 دسمبر 2014 12:04

عمرہ پروازوں میں تاخیر ،سعودی عرب نے پی آئی اے کو دھمکی دے دی

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) پی آئی اے عمرہ پروازوں کی تاخیر سے جدہ آمد پر سعودی ایویشن نے پی آئی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر عمرہ آپریشن درست نہ کیا گیا جو بھاری جرمانہ عائدکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے پے آئی اے کوکہاہے کہ جلد از جلد عمرہ آپریشن کودرست کر لیاجائے اور پروازوں کو تاخیر سے روانہ نہ کیا جائے اگر آئندہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں تو پی آئی اے کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کی جانب سے اوور بکنگ اور عمرہ ٹکٹ پر زیادہ کرایہ وصول کرنے پر بھی وارننگ جاری کی ہے کہ پی آئی اے اوور بکنگ اور زیادہ کرایہ وصول کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے اورمزید کہا ہے کہ اگر کرایہ زیادہ یا اوور بکنگ کی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔