گاڑی چلانے والی خاتون کے ساتھ سعودی منچلوں کی شرمناک حرکت

اتوار 28 دسمبر 2014 12:17

گاڑی چلانے والی خاتون کے ساتھ سعودی منچلوں کی شرمناک حرکت

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء)سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں اور اگر کوئی خاتون اس پابندی کو توڑنے کی کوشش کرے تو عموماً اسے حکام کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن جدہ شہر میں ایک خاتون ڈرائیور کو پولیس کی بجائے مردوں کے ایک ہجوم نے گھیر لیا اور شرمناک طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اخبار ”صدا“ کی طرف سے یوٹیوب پر ایک مختصر ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بدکردار مرد خاتون کی طرف بڑھے، اس پر آوازیں کسی اور زبردستی گاڑی کا دروازہ کھول دیا جس پر خاتون خوف سے چیخ اٹھی۔

اگرچہ سعودی عرب کے روایتی معاشرے میں خواتین کے ڈرائیونگ کے حق کو زیادہ حمایت حاصل نہیں ہوسکی لیکن اس شرمناک واقعے کی سب نے مذمت کی ہے اور اسے مذہبی اور اخلاقی اصولوں اور خواتین کی عزت کے منافی قرار دیا ہے۔