ملائیشیا میں بارش،سیلاب نے 5افراد کی جان لے لی ]ایک لاکھ سے زائد بے گھر ،سری لنکا میں بھی بارش سے9 افراد چل بسے ،

ہیلی کاپٹرز، کشتیوں اور دیگر ذرائع سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی جاری

اتوار 28 دسمبر 2014 13:03

ملائیشیا میں بارش،سیلاب نے 5افراد کی جان لے لی ]ایک لاکھ سے زائد بے گھر ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) ملائیشیا میں بارش اور سیلاب نے 5افراد کی جان لے لی جبکہ ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے جبکہ سری لنکا میں بھی بارش سے9 افراد چل بسے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ملائیشیا میں طوفانی بارش اور سیلاب کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، طوفانی بارشوں نے 5ساحلی ریاستوں میں تباہی مچائی ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

گلیاں اور سڑکیں دریاوٴں کامنظر پیش کررہی ہیں۔لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹرز، کشتیاں اور دیگر ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں۔ ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو پینے کا پانی اور بجلی بھی میسر نہیں،دوسری جانب تھائی لینڈ اور سری لنکا میں بھی بادل ٹوٹ کربرسے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2دن کے دوران ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر سو ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :