تھر پارکر، اموات کا سلسلہ جاری، قحط کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے،

88 روز میں بچوں سمیت 281 افراد لقمہ اجل بن گئے

اتوار 28 دسمبر 2014 13:32

تھر پارکر، اموات کا سلسلہ جاری، قحط کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے،

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) تھر پارکر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، سول ہسپتال مٹھی، ڈیپلو اور چھاچھرو میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے ، 88 روز میں بچوں سمیت 281 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ غذائی قلت کے بعد اب موسم سرما کی شدت نے تھر کے باشندوں کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

تھر پارکر کے علاقے مٹھی، ڈیپلو، چھاچھرو، ننگر پارکر اور دیگر قحط زدہ علاقوں میں اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث بے سرو سامان تھر کے معصوم بچے نمونیا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے مناسب اقدامات نہ ہونے، ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی اور سہولیات کے فقدان کے باعث روزانہ کئی ماوٴں کی گودیں اجڑ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :