دہشت گردی کے خلاف مہم بلا امتیاز جاری ہے‘سرتاج عزیز،

سکول پر وحشیانہ حملے میں ملوث افراد کے افغانستان میں موجود ہونے سے متعلق ثبوت اعلیٰ افغان حکام کو دیئے ہیں افغان حکام نے مثبت جواب دیا ہے، انٹرویو

اتوار 28 دسمبر 2014 14:09

دہشت گردی کے خلاف مہم بلا امتیاز جاری ہے‘سرتاج عزیز،

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون میں بہتری آئی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف مہم بلا امتیاز تمام عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ہے۔

(جاری ہے)

سر کا ری ریڈ یو کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے نتیجے میں افغانستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے تعاون میں بہتری آئی ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے سکول پر وحشیانہ حملے میں ملوث افراد کے افغانستان میں موجود ہونے سے متعلق ثبوت اعلیٰ افغان حکام کو دیئے ہیں اور افغان حکام نے مثبت جواب دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :