امریکہ کو مطلوب عالمی دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

اتوار 28 دسمبر 2014 14:09

امریکہ کو مطلوب عالمی دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) امریکا کو مطلوب عالمی دہشت گردوں کے زندہ یا مردہ گرفتاری میں معاونت کرنے والوں کے لیے بھاری معاوضے مقرر کر دئیے گئے ہیں۔العربیہ ڈات نیٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکا کو مطلوب عالمی دہشت گردوں اور ان کے سروں کی مقرر کردہ قیمت پر روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اشتہاری عالمی دہشت گردوں میں پہلے نمبر پر القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایم الظواہری کا نام آتا ہے جس کے سرکی قیمت 25 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

شام اور عراق میں سرگرم دولت اسلامی”داعش“ کے سربراہ اور خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کی قیمت 10 ملین ڈالر، افغان طالبان کے امیر ملا عمر، ایران میں مقیم القاعدہ رہنما یاسین السوری، پاکستان میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری پربھی 10 ،10ملین ڈالر کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عراق میں الزرقاوی گروپ میں شامل محمد فاضلی، صومالیہ میں سرگرم ”حرکت شباب ” کے سربراہ احمد محمد عبدی اور نائیجیریا کے اسلامی شدت پسند گروپ بوکو حرام کے امیر ابو بکر شیکاؤ کے سروں کی قیمت سات سات ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔

القاعدہ کے ایک دوسرے کمانڈر عبداللہ احمد عبداللہ اور سیف العدل کے سروں کی قیمت پانچ ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ عبداللہ اور سیف العدل کو 1998ء میں کینیا اور دارالسلام میں امریکی سفارت خانوں پرحملوں میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ سیف العدل کی گرفتاری کی خبریں بھی آتی رہی ہیں۔امریکی شہری جون گرانفیل کے قاتل عبدالباسط الحسن حاج محمد اور 14 جون 1985ء کو امریکا کا ایک کارگو طیارہ اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے اور ان کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے کے لیے پانچ پانچ ملین ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کو مطلوب دہشت گردوں میں جمال محمد البدوی نامی ایک عسکریت پسند کا نام بھی شامل ہے۔ امریکا کا دعویٰ ہے کہ البدوی نے 12 اکتوبر 2000ء کو عدن میں امریکی جنگی بیڑے”کول“ کو دھماکے سے اڑادیا تھا۔مراکش میں القاعدہ لیڈر عمر ولد حماحہ، مغربی افریقا میں حرکت جہاد کے ترجمان عبداللہ الباری کے سرکی قیمت تین تین ملین ڈالر، لشکرطیبہ کے رہ نما حافظ عبدالرحمان مکی کی گرفتاری پر دو ملین ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

علاوہ ازیں آدم یحیٰی غدن، فلیپائن میں سرگرم ابو سیاف گروپ کے سربراہ راڈولان ساھیرون اور اسی تنظیم کے اسلحہ ساز عبدالباسط عثمان کی گرفتاری پر ایک ایک ملین ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ابو سیاف کیایک دوسرے کمانڈر خیر مندوس کی گرفتاری پر پانچ لاکھ ڈالر کی رقم مقرر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :