اسلام آباد ائیرپورٹ پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، افریقی باشندہ گرفتار،

ملزم نے ہیروئن سے بھرے 18 کیپسول نگل رکھے تھے

اتوار 28 دسمبر 2014 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افریقی باشندے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایرپورٹ پر نجی ایئرلائن سے براستہ دوحہ جنوبی افریقہ جانے والے ایک نائیجیرین باشندے سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس نے منشیات سے بھرے کیپسول نگل رکھے ہیں، حکام نے افریقی شہری کے پیٹ سے 18 کیپسول اگلوا لئے جن میں ہیروئن بھری ہوئی تھی۔ایرپورٹ حکام نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے جس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :