عسکری قیادت کے جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بندکرنے کافیصلہ

حکومت نے حکمت عملی وضع کر لی،رواں ہفتے پیشرفت کا امکان

اتوار 28 دسمبر 2014 15:07

عسکری قیادت کے جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بندکرنے کافیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے عسکری قیادت کے جعلی فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کی حکمت عملی وضع کر لی۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے اس حوالے سے حتمی لائحہ عمل مرتب کر کے ہدایات جاری کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے حکومت سے ایسا نظام دینے کی استدعا کی ہے کہ جس سے عسکری قیادت کے جعلی اکاؤنٹس کو منجمند کیا جا سکے۔جس پر حکومت نے حامی بھری ہے اس حوالے سے رواں ہفتے پیش رفت کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :