وفاقی دارالحکومت کے حفاظتی انتظامات، داخلی و خارجی ناکوں پر ایف سی بھی تعینات

اتوار 28 دسمبر 2014 15:14

وفاقی دارالحکومت کے حفاظتی انتظامات، داخلی و خارجی ناکوں پر ایف سی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی ناکوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی بھی تعینات کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پشاور سانحہ اور دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کے فیصلوں کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو بھی مزید سخت اور فعال بنا دیا ہے اب اسلام آبا دپولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کو بھی تمام ناکوں پر تعینات کیا گیا ہے جو آنے جانے والوں کی سختی سے نگرانی کرنے میں مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :