فیصل آباد،مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی سلسلہ جاری،

ضلعی انتظامیہ شکایات کا ازالہ کرنے میں بری طرح ناکام

اتوار 28 دسمبر 2014 15:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی سلسلہ جاری ،ضلعی انتظامیہ شکایات کا ازالہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لے لیا ، سیکرٹری آرٹی اے کے چھاپے زائد کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں ایک سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کردیئے ،آن لائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ددبار کمی کے اعلان کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کے کرایہ کم کرنے ہدایات جاری گی مگر افسوس عوام حقیقی ریلیف سے محروم رہی اور ضلعی انتظامیہ کرائے کم کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئی،بتایاکیا ہے ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹرانسپورٹرز کرائے کم نہیں کر رہی ،ٹرانسپورٹرز اور اڈہ مالکان ڈسڑکٹ گوریمنٹ کو لاکھوں روپے ماہانہ رشوت دیتے ہیں،جسکی وجہ سے کرایوں میں کمی تودور کی بات کی ضلعی انتظامیہ گاڑیوں میں نئے کرایہ نامے بھی آویزاں نہیں کرا سکی، گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے مسافروں کے روزانہ جھگڑے ہوتے ہیں بڑھتی ہو ئی شکایات کا زیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اوز ہدایات کی ہے کہ اوورچارجنگ پرٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے حکومت کی ہدایت بعد سیکرٹری آرٹی اے طارق محمود چوہدری نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں پرچیکنگ کرتے ہوئے گزشتہ دوروز کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں ایک سو سے زائدگاڑیوں کے چالان ،10کو مختلف تھانوں میں بندکردیا جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹیموں کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر373سے زائدگاڑیوں میں مسافروں سے کرایوں کی وصولی کو چیک کیا اوراوورچارجنگ پرٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی

متعلقہ عنوان :