لاپتہ ایئرایشیاءطیارہ، عملے اور تجربے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اتوار 28 دسمبر 2014 16:09

لاپتہ ایئرایشیاءطیارہ، عملے اور تجربے کی تفصیلات سامنے آگئیں

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) لاپتہ ہونے والے ایئرلائن کے عملے کے تجربے سے متعلق معلومات سامنے آگئی ہیں ۔ ایئرلائن حکام کے مطابق طیارے نے صبح پانچ بج کر پینتیس منٹ پر جوانڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی اوراُس کے عملے میں دو پائلٹ ، چار میزبان اور ایک انجینئر شامل تھا۔

(جاری ہے)

پائلٹ مجموعی طورپر 6,100گھنٹوں جبکہ معاون پائلٹ 2,275گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ رکھتاتھا۔ بتایاگیاہے کہ طیارے کی معمول کی مرمت آخری مرتبہ 16نومبر کوہوئی تھی ۔ ایئرایشیاءکے مطابق انڈونیشن سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زیرنگرانی ریسکیو اینڈسرچ آپریشن جاری ہے ۔