ایئرایشیاءلاپتہ طیارہ ، تلاش کا کام بند کردیاگیا

اتوار 28 دسمبر 2014 17:48

ایئرایشیاءلاپتہ طیارہ ، تلاش کا کام بند کردیاگیا

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) خراب موسم اوراندھیرے کی وجہ سے لاپتہ ہونیوالے ایئرایشیاءکے طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن روکدیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشین وزارت ٹرانسپورٹ کے ہادی مصطفی نے بتایاکہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے اندھیرے کی وجہ سے سرچ آپریشن روکدیاگیاہے ، موسم بھی زیادہ اچھے نہیں اور گہرے بادل آرہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کی تلاش کیلئے نیوی کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔