ائیر ایشیاء کے لاپتہ طیارے کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہاہے ،صدر اوبامہ کو بریف کیا گیا ہے ، وائٹ ہاؤس

اتوار 28 دسمبر 2014 17:55

ائیر ایشیاء کے لاپتہ طیارے کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہاہے ،صدر اوبامہ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ ائیرایشیا کے طیارے کے حوالے سے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے جو کہ انڈونیشیاء سے سنگاپور جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا اور یہ کہ صدر اوبامہ کو اس معاملے پر بریف کیا گیا ہے۔ائیربس A320-200طیارہ جس پر162مسافر سوار ہیں،اتوار کی صبح مشرقی جاوا میں سرابایا میں واقع جوانڈا ائیرپورٹ سے5:20پر روانہ ہوا تھا اور اسے صبح ساڑھے 8بجے(0300GMT) پر سنگاپور پہنچنا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک سکلٹز نے ہفتہ کو دیر گئے کہا کہ صدر کو ائیرایشیاء کی پرواز8501سے متعلق بریف کیا گیا ہے اور وائٹ ہاؤس کے حکام مسلسل صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔ملائیشیا میں قائم ائیرایشیاء کا کہنا ہے کہ QZ 8501کے پائلٹ نے خراب موسم کی وجہ سے اپنی پرواز کا رخ موڑنے کی درخواست کی تھی اور تلاشی اور امدادی آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیاء کی ائیرٹرانسپورٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل جوکومرجات موجو نے اے ایف پی کو بتایا کہ طیارے پر عملے کے7ارکان اور 155مسافر سوار تھے،جن میں138نوجوان،16بچے اور ایک نوزائیدہ بچہ شامل تھا۔

مقامی نشریاتی ادارے میٹروٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسافروں میں 149انڈونیشےئن ،3جنوبی کورین،1برطانوی اور 1ملائیشین اور ایک سنگاپورین شامل ہیں۔اوبامہ اور ان کا خاندان اپنی آبائی ریاست ہوائی میں چھٹیوں پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :