پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں : آصف زرداری
اتوار 28 دسمبر 2014 21:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق صدر پرویز مشرف پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بعض عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کے خلاف سازش کر رہیں ہیں۔
(جاری ہے)
بلاول ہاﺅس کراچی سے سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق آصف علی زرداری نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر الزام عائد کیا ہے کہ کہ پرویز مشرف کچھ غیر جمہوری عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔
انہوں نے اعلامیہ میں واضح کیا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جمہوری اور سیاسی قوتوں سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے غیر جمہوری سازش کا نوٹس لیں اور جمہوریت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے اور یہ جماعت سیاسی طور پر بھی متحد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.