پہلا ٹیسٹ ،نیوز ی لینڈ نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 29 دسمبر 2014 10:55

پہلا ٹیسٹ ،نیوز ی لینڈ نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -29 دسمبر 2014ء ) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 293رنز 5کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور اس کی پوری ٹیم 407رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر کونارتننے نے 152،اینجلو میتھیوز نے 66اور ایرنگا نے 45رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی نے 4،4اور مارک کریگ اور نیشم نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔نیوزی لینڈ نے 105رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔روس ٹیلر 39اور ولیمسن 31رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے ایرنگا اور کوشال نے 1،1،کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔برینڈن میکولم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3جنوری سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :