Live Updates

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر ماریں گے، شہباز شریف،

افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کررہی ہیں، برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات

پیر 29 دسمبر 2014 13:57

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر ماریں گے، شہباز شریف،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر ماریں گے‘ افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کررہی ہیں۔ پیر کو لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کو ختم کرکے ملک کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر ماریں گے۔ افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کررہی ہیں۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ سانحہ پشاور پر اساتذہ اور بچوں کی شہادت پر انتہائی دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کیساتھ ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :