بیمار ذہنیت اور سیلفی کا جنون

پیر 29 دسمبر 2014 14:24

بیمار ذہنیت اور سیلفی کا جنون

سوشل میڈیا کہ اس دور میں اپنی تصویریں کھینچنا ا اور انہیں فیس بک یا ٹویٹر پر پوسٹ کرنا اس قدر عام اور زیادہ ہو گیا ہے کہ اس نے بڑھتے بڑھتے ایک ذہنی بیماری کی شکل اختیار کر لی ہے اور اس کا اندازہ حال ہی میں ہونے والے ایک واقعے سے لگایا جا سکتا ہے جہاں 24سالہ چیلسی بیری نے اپنے مُردہ دوست ڈینس مئیر کے ساتھ تصویریں بنا کر انہیں فیس بک پر پوسٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

چیلسی کے اس اقدام پر اسے گرفتار کر لیا گیا اور اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے ،تاحال اب اسے کتنی سزا ہوگی اس کا فیصلہ نہیں سنایا گیا۔دوسری طرف چیلسی نے پولیس کو بتایاکہ وہ اس وقت خود نشے میں تھی اور کسی بھی ایمبولینس یا پولیس کو بلانے سے وہ بڑی مصیبت میں گرفتار ہو سکتی تھی۔یاد رہے کہ 30سالہ ڈینس میئر کی موت بھی نشہ آوار ادویات زیادہ مقدار میں لینے کے باعث واقع ہوئی تھی۔