پروفیسر کو بھارت کا ویزہ مل گیا ،بالنگ ایکشن کے غیر رسمی ٹیسٹ کیلئے چنائی جائینگے ،

ایکشن 15ڈگری پر آنے کی صورت میں آئی سی سی سے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کرینگے

پیر 29 دسمبر 2014 14:56

پروفیسر کو بھارت کا ویزہ مل گیا ،بالنگ ایکشن کے غیر رسمی ٹیسٹ کیلئے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا۔ پروفیسر بالنگ ایکشن کے غیررسمی ٹیسٹ کیلئے آج چنئی جائیں گے، پروفیسر غیررسمی بالنگ ٹیسٹ کیلئے تیار،پرامید ہیں کہ ایکشن کلیئر ہوجائیگا اس بار،قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بالنگ ایکشن کے غیر رسمی ٹیسٹ کیلئے بھارت جائیں گے جہاں ان کا تین جنوری کو چنئی میں قائم آئی سی سی کی لیب میں غیر رسمی ٹیسٹ شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن پندرہ ڈگری پر آنے کی صورت میں آئی سی سی سے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کرینگے۔حفیظ کا ایکشن نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں رپورٹ ہوا ہے۔ انگلینڈ لفبرا یونیورسٹی سے ایکشن کی جانچ کے بعد آئی سی سی نے حفیظ کا ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :