تھائی لینڈ ہاکی ایسو سی ایشن نے پاکستان اور بھارت کے در میان اگلے سال مارچ میں ہاکی سیریز کے انعقاد کی تجویز دیدی،

پیر 29 دسمبر 2014 14:59

تھائی لینڈ ہاکی ایسو سی ایشن نے پاکستان اور بھارت کے در میان اگلے سال ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) تھائی لینڈ ہاکی ایسو سی ایشن کے صدر اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر چیا پاک سری وات نے بنکاک میں پاکستان اور بھارت کے در میان اگلے سال مارچ میں ہاکی سیریز کے انعقاد کی تجویز دی ہے ، تھائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری اور ایشین ہاکی فیڈریشن میں اپنے ہم منصب رانا مجاہد علی خان سے ملاقات کی جن کی دعوت پر وہ ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں، تھائی لینڈ ہاکی کے صدر نے کہا کہ وہ پاکستان میں انٹر نیشنل ہاکی مقابلوں کی بحالی کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لئے تیار ہیں،، پاکستان میں امن امان کی صورت حال ہماری ٹیم کی آمد میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بنکاک میں وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر ایشیائی ٹیموں کا انٹر نیشنل ہاکی ٹور نامنٹ کرانے پر بھی غور کررہے ہیں جس کی آ مدنی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دے کر اس کے مالی مسائل کو دور کر نے میں مدد دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ نیوٹرل مقام پر پاکی بھارت ہاکی سیریز کے انعقاد کے لئے بھارتی ہاکی فیڈریشن کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور اس سیریز کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، اس حوالے سے وہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)