سیاسی جماعتوں کے 105سے زائد سربراہوں ، کارکنوں اور دیگر اہم عہدیداروں کوسرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات

پیر 29 دسمبر 2014 16:36

سیاسی جماعتوں کے 105سے زائد سربراہوں ، کارکنوں اور دیگر اہم عہدیداروں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اے این پی ، پیپلز پارٹی ، قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ (ن) ، جے یو آئی (ف) جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 105سے زائد اسربراہوں ، کارکنوں اور دیگر اہم عہدیداروں کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات کر دی ہے حالیہ دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتو ں کے سربراہوں ، اہم عہدیداروں ، صوبائی صدوروں کو اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں پر دہشتگردی ہو سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں محدود کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ بعض این جی اوز کو بھی ہدایات کی ہے وہ اپنی سرگرمیاں محدودکرے ۔