ہائی سیکورٹی جیل مردان میں 127خطرناک شدت پسند قیدیوں کی منتقلی 3جنوری سے شروع،

مردان جیل میں پھانسی گارڈ بھی تیار کر لیاگیا

پیر 29 دسمبر 2014 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ہائی سیکورٹی جیل مردان میں 127خطرناک شدت پسند قیدیوں کی منتقلی تین جنوری سے شروع کر دی جائیگی ۔ مردان جیل میں پھانسی گارڈ بھی تیار کر لیاگیا ہے۔ نئے تعمیر ہونے والی جیل کے افتتاح دو جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کرینگے ۔

(جاری ہے)

صوبے میں اپنی نوعیت کی قائم کی جانے والی جدید ترین جیل میں ساڑھے پانچ ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہیں جبکہ 127خطرناک شدید ترین قیدیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ بارکیں موجود ہیں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر مردان میں قائم کی جانے والی ہائی سکیورٹی جیل میں خطرناک ترین قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا ۔

مردان جیل میں جدید ترین نوعیت کے سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ شدت پسندوں کے ممکنہ حملے کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :