Live Updates

عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں واپس نہیں آئینگے،عمران خان

پیر 29 دسمبر 2014 19:49

عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں واپس نہیں آئینگے،عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک ان کی جماعت اسمبلیوں میں واپس نہیں آئے گی ۔انہوں نے شوکت خانم اسپتال پشاور کے لیے عوام سے ڈیڑھ ارب روپے چندے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس میں عمران خان نے شوکت خاتم اسپتال پشاور کے لیے فنڈز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں ڈیڑھ ارب روپے اکٹھے نہ ہوئے تو منصوبے میں ایک سال کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے فنڈز نہیں لیے جائیں گے،دھرنے کے اخراجات کی ریکارڈ سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ چار ماہ کے احتجاج نے عوام میں بڑا شعور پیدا کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 17جنوری کو ڈی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :