پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں…” کہیں ائیر کنڈیشنڈ تو نہیں چلا دیا“

پیر 29 دسمبر 2014 20:32

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں…” کہیں ائیر کنڈیشنڈ تو نہیں چلا دیا“

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت تین بجے کی بجائے ایک گھنٹہ پانچ منٹ کی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا #اجلاس کے آغاز پر صرف تیس اراکین اسمبلی موجود تھے#کہیں ائیر کنڈیشنڈ تو نہیں چلا دیا ، اسپیکر کا اسمبلی سٹاف سے استفسار#اسپیکر رانا محمد اقبال سوال آنے پر ” قاضی صاحب کہیں ہیں تو آ جائیں “ کہہ کر پکارتے رہے#حکومتی خاتون رکن حنا پرویز بٹ اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرتی رہیں#سوالات کے جوابات سے میری تسلی تشفی نہیں ہو رہی،جمال لغاری #سوال کا جواب شاہکار ہے ، محکمے نے آبیل مجھے مار والا معاملہ کر لیا ہے ‘ ڈاکٹر وسیم اختر #اسپیکر پنجاب اسمبلی کے جانے کے بعد پینل آف چیئرمین قمر السلام راجہ نے اجلاس کی صدارت کی ، تھوڑی دیر بعد اسپیکر نے دوبارہ آکر کر چیئر سنبھال لی ۔