دہشت گردی کے فتنے سے محفوظ رہنے کیلئے ایک ارب درود پاک پڑھنے کی مہم،

عالمی میلاد کانفرنس میں درود پاک بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں پیش کیا جائیگا ‘ ارشاد احمد طاہر

پیر 29 دسمبر 2014 20:53

دہشت گردی کے فتنے سے محفوظ رہنے کیلئے ایک ارب درود پاک پڑھنے کی مہم،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)حضور سرور کونین ﷺ کی ولادت اقدس پوری امت کیلئے جہاں باعث خیر و برکت ہے وہاں مصائب و آلام سے نجات کا ذریعہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

آپ ﷺ کا ذکر خیر خصوصاً درود و سلام کا نذرانہ توجیحات محمدی ﷺ کے حصول کا واحد ذریعہ ہے،اس وقت وطن عزیز دہشت گردی جیسے جن ہولناک حالات سے دوچار ہے ان سے نجات کیلئے غمگسار امت پیغمبر امن و رحمت ﷺ کی بارگاہ میں رجوع کی ضرورت ہے،اس مقصد کیلئے تحریک منہاج القرآن نے لاہور میں ایک ارب درود پاک پڑھانے کی مہم شروع کر دی ہے جو 11 اور 12ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان میں منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں دنیا بھر سے پڑھے جانے والے درود پاک کے ساتھ بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں پیش کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر نے میلاد مہم کے سلسلہ میں منعقد اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم لاہور حافظ غلام فرید نے کہا کہ سانحہ پشاور کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے،آئندہ ایسے سانحات سے محفوظ رہنے کیلئے پوری قوم کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں امن و سلامتی کی التجائیں کرنا ہو نگی ۔