جیو نے پھر سے بہت بڑی غلطی کر دی

منگل 30 دسمبر 2014 11:56

جیو نے پھر سے بہت بڑی غلطی کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر 2014ء)پاکستان الیکٹراک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پروگرام صبح پاکستان میں مذہبی اقلیت کے بارے میں مبینہ توہین آمیز مواد نشر ہونے پر جیو انٹرٹیٹمنٹ و نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پیمرا کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 22دسمبر کو نشر کئے جانے والے صبح پاکستان پروگرام میں میزبان عامر لیاقت کی موجودگی میں مفتی عارف شاہ نے اقلیت کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کی جو پیمرا کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

پیمرا نے جیو انٹرٹیمنٹ کو 14روز میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب عامر لیاقت نے پروگرام نشر ہونے کے ایک ہفتے بعد یعنی29دسمبر کے شو میں واضح کیا ہے کہ اقلیتوں کیتوہین کرنا ان کا ایجنڈہ نہیں بلکہ یہ ایک مہمان کی اپنی ذاتی رائے۔