امریکی صدر نے ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کر دیا،

ایران اپنی جوہری پالیسی تبدیل کرلے تو ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، باراک اوباما

منگل 30 دسمبر 2014 13:03

امریکی صدر نے ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کر ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) امریکی صدر باراک اوباما نے ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولا جائے تاہم ہمیں اس کی جوہری پالیسی پر اختلاف ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ایران اپنی جوہری پالیسی تبدیل کرلے تو اس سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر کے بیان پر تاحال ایرانی حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :