چاکلیٹ کے ساتھ کیڑے مفت بکنے لگے

منگل 30 دسمبر 2014 14:14

چاکلیٹ کے ساتھ کیڑے مفت بکنے لگے

معروف چاکلیٹ کمپنی کیڈبری ہر سال اپنی مارکیٹنگ پر کروڑوں روپے خرچ کر کے نت نئے اشتہارات بناتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان سب سے وہ اپنی فروخت کے مقررہ اہداف کی فتح کر لیتی ہے مگر یہ سب اس وقت داؤ پر لگ گیا ہے جب رواں سال میں اسی کمپنی سے جڑا ایک دوسری واقعہ سامنے آیا ہے۔انڈونیشیا میں کیڈبری چاکلیٹ کے بایئکاٹ کے بعد اب اس چاکلیٹ میں سے ایک کیڑا برآمد ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

چاکلیٹ خریدنے والے 21 سالہ کریگ براؤن کا کہنا ہے کہ وہ سالوں سے یہ چاکلیٹ کھا رہا ہے اور 24 نومبر کو بھی اس نے اپنے دوست کے بچوں کے لئے یہ دو چاکلیٹس خریدیں اور کھولنے پر انہیں واضح طور پر "موتھ"(پروانہ)نظر آیا۔کریگ نے وہ چاکلیٹ اپنے پاس فریزر میں محفوظ کر کے رکھ لی ہے ۔دوسری طرف کیڈبری کمپنی کے کے نمائندے کا کہنا ہے انہوں نے کریگ سے چاکلیٹ منگوا کر اس غلطی کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ۔