باسمتی چاول کا مستقبل مخدوش ہونے کا خطرہ، حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ریلیف پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں جو محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،کسان بورڈ پاکستان

منگل 30 دسمبر 2014 15:54

باسمتی چاول کا مستقبل مخدوش ہونے کا خطرہ، حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان صادق خان سے باسمتی چاول کے کاشتکاروں کے وفد نے ملاقات کی اورحکومتی رویے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، مرکزی صدر نے باسمتی چاول کے کاشتکاروں کو حالیہ سیزن میں پہنچنے والے زبردست نقصان پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان جناب نواز شریف صاحب کی طرف سے 5000روپے فی ایکڑ کے ریلیف پیکج کا جو اعلان کیا تھا اس پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ریلیف پر عملدرآمد نہ ہونے سے کاشتکاروں میں شدید اضطراب اور باسمتی چاول کا مستقبل مخدوش ہونے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ مزید برآں انھوں نے کہا کہ کسانوں کے ملک گیر احتجاج پر وزیراعظم نے ضروری فنڈ کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار اور وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن کو فوری عملدرآمدکی ہدایت کی تھی لیکن ابھی تک اس کا کوئی طریقہ کار طے نہیں ہو سکا جو کہ محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ باسمتی کے کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :